لاہور: بچی نالے میں گرنے سے جاں بحق ہونے کا واقعہ، ذمہ دار ٹھیکیدار ہے: والدہ

لاہور:(دنیا نیوز) موچی گیٹ کے علاقے میں 5 سالہ معصومہ کے جاں بحق ہونے کا افسوسناک واقعہ پر بچی کی والدہ کا موقف سامنے آگیا۔

جاں بحق ہونے والی بچی کی والدہ کا کہنا تھا کہ کسی نے میری بچی کو نہیں نکالا ہم نے اپنی مدد آپکے تحت بچی کو نکالا تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ ٹھیکیدار کی غفلت سے ہماری بچی کی جان گئی ہے،اگر پہلے حفاظتی انتظامات کیے جاتے تو میری بچی کی جان نہ جاتی، مجھے پیسوں کی آفر کی گئی ہے، پیسے لینے سے میری بچی واپس نہیں آنی۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور: اکبری گیٹ میں دیوار گرنے سے نالے میں گر کر بچی جاں بحق

متاثرہ والدہ نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ مجھے یہ بھی کہا گیا کہ زیادہ شور نہ ڈالیں یہ اتفاقی حادثہ ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ یہاں پر ترقیاتی کام جلد مکمل کروائیں، تاکہ کسی اور کے معصوم بچے کی جان نہ جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں