قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی لاہور کے ہسپتال میں سرجری

لاہور: (دنیا نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے نیوزی لینڈ کے بجائے لاہور کے مقامی ہسپتال میں سرجری کروالی۔

مائیک ہیسن کی کمر میں گلٹی کی شکایت تھی جس کا علاج انہوں نے نیوزی لینڈ کے بجائے لاہور میں کروانے کو ترجیح دی۔

اس بات کی تصدیق ہوچکی ہے کہ مائیک ہیسن کی سرجری لاہور کے ہسپتال میں ہوئی تاہم علاج گاہ کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔

ڈاکٹرز نے سرجری کے بعد مائیک ہیسن کو دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا جس کے بعد اب وہ اپریل کے وسط میں واپس نیوزی لینڈ جائیں گے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں