قطر کی جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن پر حملے کی مذمت
دوحہ: (دنیا نیوز) قطر نے جنوبی لبنان میں اقوام متحدہ کے امن مشن کے عملے پر حملے کی مذمت کی ہے۔
قطر کی وزارت خارجہ نے بیان میں کہا ہے کہ اس حملے میں جنوبی لبنان میں تعینات اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل ایک فرانسیسی فوجی ہلاک اور دیگر زخمی ہوئے، یہ حملہ بین الاقوامی انسانی قانون اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
بیان میں کہا گیا قطر اقوام متحدہ کی عبوری فورس برائے لبنان کو نشانہ بنانے والی کسی بھی جارحیت کی مذمت کرتی ہے، جو برادر ملک جمہوریہ لبنان میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔
حملے کی فوری تحقیقات شروع کی جائیں اور اس کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے، حزب اللہ نے اس حملے میں ملوث ہونے کی تردید کی ہے۔