امریکی فوج کی بین الاقوامی پانیوں میں تجارتی جہاز ضبط کرنے کی تیاریاں شروع
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی فوج آئندہ دنوں میں ایران سے منسلک تیل بردار جہازوں پر چڑھائی کرنے اور بین الاقوامی پانیوں میں تجارتی جہازوں کو ضبط کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مشرق وسطیٰ سے باہر بھی امریکی فوج کی بحری کارروائیوں کا دائرہ وسیع ہو رہا ہے۔
یہ منصوبہ بندی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایرانی فوج آبنائے ہرمز پر اپنی گرفت مزید مضبوط کر رہی ہے اور انہوں نے ہفتے کے روز کئی تجارتی جہازوں پر حملے کیے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے اعلان کیا ہے کہ یہ آبی گزرگاہ ایران کے سخت کنٹرول میں ہے، اس پیشرفت کے بعد شپنگ کمپنیاں شدید تشویش میں مبتلا ہو گئی ہیں۔