خاتون پراپرٹی ڈیلر کے گھر ڈیڑھ کروڑ کی چوری کر کے فرار، ویڈیو وائرل
لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی دارالحکومت میں چوری کی وارداتیں نہ تھم سکیں، خاتون چور نے پراپرٹی ڈیلر کو ڈیڑھ کروڑ سے محروم کر دیا۔
واردات کرنے والی خاتون کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی، ویڈیو میں خاتون کو اسلام پورہ میں پراپرٹی ڈیلر کے گھر ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی چوری کی واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق آؤٹ فال روڈ کے رہائشی پراپرٹی ڈیلر سلمان منظور کے گھر کا دروازہ کھلا تھا، نامعلوم خاتون کو گھر اندر داخل ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون گھر میں داخل ہوئی اور الماری سے 35 تولے سونا اور 2لاکھ 45 ہزار روپے لے اڑی، پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔