اسرائیل نے جنوبی لبنان میں ایک صیہونی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

بیروت: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ جنوبی لبنان میں ایک صیہونی فوجی اہلکار ہلاک ہو گیا جہاں رواں ہفتے کے آغاز میں جنگ بندی نافذ ہوئی تھی۔

اسرائیلی فوج کے مطابق 48 سالہ کمانڈ سارجنٹ باراک کالفون جمعہ کو زخمی ہوا تھا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، اس واقعے میں 3 دیگر فوجی بھی زخمی ہوئے۔

اسرائیلی نیوز ویب سائٹ کے مطابق یہ واقعہ جنوبی لبنان میں ایک آپریشن کے دوران پیش آیا جہاں اسرائیلی فوج سرحد سے تقریباً 3.5 کلومیٹر دور عمارتوں کی کلیئرنس کر رہی تھی۔

آپریشن کے دوران باراک کالفون ایک بارودی سرنگ سے لیس عمارت میں داخل ہونے والے ابتدائی فوجیوں میں شامل تھا جس کے بعد عمارت میں دھماکا ہوا۔

دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے باراک کالفون کو فوری طبی امداد دی گئی، تاہم بعد میں اس کی موت کی تصدیق کر دی گئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں