کراچی میں ایف آئی اے کی کارروائی، فراڈ اور منی لانڈرنگ میں ملوث 2 ملزم گرفتار
کراچی :(دنیا نیوز) شہر قائد میں ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے فراڈ اور منی لانڈرنگ میں ملوث 2 ملزم گرفتار کر لیے۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق اینٹی منی لانڈرنگ سرکل نے کارروائی کی، گرفتار ملزمان میں محمد سلیم جوکھیو اور فیاض احمد ڈاہر شامل ہیں۔
ترجمان نے بتایا کہ ملزمان پر شہری سے زمین کی جعلی خرید و فروخت کے ذریعے 1 کروڑ روپے ہتھیانے کا الزام ہے، ابتدائی تحقیقات کے مطابق رقم کو مختلف بینک اکاؤنٹس کے ذریعے منتقل کر کے منی لانڈرنگ کی گئی۔
دوسری جانب مرکزی ملزم محمد سلیم جوکھیو سنگین جرائم میں ملوث عادی ملزم ہے اور قتل، اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں بھی مطلوب ہے۔
ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دیگر نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائیاں جاری ہیں جب کہ مزید تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔