پی ایس ایل 11 : لاہور قلندرز کی راولپنڈیز کو32 رنز سے شکست

کراچی: (دنیا نیوز) پی ایس ایل 11 کے 27 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے راولپنڈیز کو 32رنز سے شکست دے دی۔

لاہور قلندرز اور راولپنڈیز کے درمیان میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری ہے، جس میں لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 210رنز بنائے۔

قلندرز کے بیٹر محمد فاروق نے 5 چھکوں اور 5 چوکوں کی مدد سے 63 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، فخر زمان 84 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔

عبداللہ شفیق 26 رنز پر شان مسعود کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، سکندر رضا صفر کے ساتھ پویلین لوٹے، راولپنڈیز کے محمد عامر اور رضا اللہ نے 2 ، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ 

ہدف کے تعاقب میں راولپنڈیز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر178 رنز بنا سکی۔

میچ کے ابتدا میں ہی راولپنڈیز کے کھلاڑی پریشر میں نظر آئے اور اُس کے 7  بیٹر ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے جب کہ یاسر خان نے 58 اور سعد مسعود نے 54 رنز کی اننگز کھیلی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے حارث رؤف نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ اسامہ میر اور شاہین آفریدی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں