اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی یکطرفہ نہیں ہو سکتی، حزب اللہ کا واضح پیغام

بیروت: (دنیا نیوز) حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے واضح پیغام دیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی یکطرفہ نہیں ہو سکتی۔

ایک بیان میں حزب اللہ کے رہنما نعیم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ جاری 10 روزہ جنگ بندی اس وقت تک برقرار نہیں رہ سکتی جب تک دونوں فریق اس کی پاسداری نہ کریں، جنگ بندی کا مطلب تمام قسم کی دشمنیوں کا مکمل خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے جنگجو لبنان میں اسرائیلی حملوں کا جواب دیتے رہیں گے، ہم دشمن پر اعتماد نہیں کرتے، مزاحمتی جنگجو میدان میں موجود رہیں گے، اور ان کی انگلیاں ٹریگر پر ہوں گی۔

رہنما حزب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے مجاہدین جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا مناسب جواب دیں گے، جنگ بندی صرف ایک طرف سے نہیں ہو سکتی یہ دونوں جانب سے ہونی چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں