لبنان میں جنگ بندی کے بعد جنوبی علاقوں میں تباہ شدہ سڑکوں کی بحالی کا آغاز
بیروت: (دنیا نیوز) لبنان میں حکام نے جنگ بندی کے بعد جنوبی علاقوں میں تباہ شدہ سڑکوں کی بحالی کا آغاز کر دیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری سے تباہ شدہ پلوں اور اہم شاہراہوں کو دوبارہ بحال کیا جا رہا ہے، برج رحال کے قریب بین الاقوامی شاہراہ پر ٹریفک جزوی طور پر بحال کر دی گئی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لبنانی فوج نے نباطیہ اور مرجعیون کو ملانے والی اہم شاہراہ کو ٹریفک کیلئے کھول دیا ہے، جس کے بعد سے ہزاروں بے گھر لبنانی شہریوں کی واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔