صدر مملکت آصف زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا۔
صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 30 مارچ 2026 بروز پیر سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیا ہے۔
آصف علی زرداری نے اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق 1 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے طلب کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کفایت شعاری مہم، متعدد سینیٹرز کی تنخواہوں میں کٹوتی کی مخالفت
قومی اسمبلی کا 30 مارچ 2026 کو ہونے والا اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 26 واں اور تیسرے پارلیمانی سال کا دوسرا اجلاس ہوگا۔