پی ایس ایل 11: ملتان سلطانز کی اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست

لاہور:(دنیا نیوز) پی ایس ایل 11 کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ کے نقصان پر 171 رنز بنائے، اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے مارک چیمپین نے 40، سمیر منہاس نے 28 اور فہیم اشرف نے 26 رنز بنائے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے مومن قمر نے 3 اور محمد وسیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز نے مقررہ 18.4 اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر175  رنز بنا کر میچ جیت لیا، ملتان سلطانز کی جانب سے ایشٹن ٹرنر نے 43اور اسٹیو اسمتھ نے 31رنزبنائے جب کہ جوش فلپ 55 رنز بنا کر ٹاپ سکور رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں