نہال ہاشمی سے امیر مقام کی ملاقات، معاشی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال
کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ محمد نہال ہاشمی سے وفاقی وزیر امورِ کشمیر و گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔
امیر مقام کی جانب سے محمد نہال ہاشمی کو گورنر سندھ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی گئی، ملاقات میں کراچی کے امن و امان، شہر کی تجارتی اہمیت اور معاشی سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں گلگت بلتستان کی صورتحال، امورِ کشمیر اور علاقائی مسائل پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
— Asher Albert (@asher_albert) March 30, 2026
اس موقع پر ماحولیاتی تبدیلی، سمندری آلودگی کے خاتمے اور ماحول کے تحفظ کے اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔
گورنر سندھ سید نہال ہاشمی نے کہا کہ موجودہ حکومت ہر مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔