لاہور: موٹرسائیکل اور وین میں خوفناک تصادم، ماں بیٹا جاں بحق

لاہور: (دنیا نیوز) تیز رفتار موٹرسائیکل اور وین میں تصادم سے ماں بیٹا جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک حادثہ کاہنہ کاچھا میں گجومتہ سبزی منڈی کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار موٹرسائیکل مخالف سمت سے آنیوالی سوزوکی وین سے جاٹکرائی، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار ماں بیٹا موقع پر دم توڑ گئے۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی شناخت 12 سالہ زمام اور 35 سالہ نسیم بی بی کے ناموں سے ہوئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشیں پولیس کے حوالے کردی گئیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں