خفیہ شادی کی خبروں پر اداکار خوشحال خان نے خاموشی توڑ دی
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ رمشا خان اور خوشحال خان کی خفیہ شادی کی افواہوں کے بعد آخر کار خوشحال خان نے خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت واضح کر دی۔
خوشحال خان نے واضح کیا کہ اس خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے پیغام میں کہا کہ ہو گئی کلاوٹ چیزنگ، اب کام پر واپس آئیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک پلیٹ فارم کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ شوبز کے دو اے لسٹ اداکاروں نے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے، مذکورہ خبر میں کسی بھی فنکار کا نام ظاہر نہیں کیا گیا تاہم مختلف سوشل میڈیا پیجز اور صارفین نے قیاس آرائیاں کرتے ہوئے اس مبینہ جوڑی کو رمشا خان اور خوشحال خان قرار دینا شروع کر دیا۔
دونوں فنکار اپنے منفرد انتخاب اور معیاری کام کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں جبکہ مداح ان کی آن اسکرین کیمسٹری کو بھی بے حد پسند کرتے ہیں۔ اس وجہ سے اس خبر نے مداحوں میں تجسس پیدا کر دیا تھا۔