یو پی سے ہر مسلمان کو نشاندہی کرکے باہر نکالیں گے: وزیراعلیٰ اترپردیش

آسام: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش کے ہندو انتہا پسند وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کی حکومت ریاست سے مسلمانوں کو نکال دے گی۔

آسام میں خطاب کرتے ہوئے یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ بی جے پی آسام کو مسلم دراندازوں سے پاک کرسکتی ہے اور ہر مسلم کو نشاندہی کرکے نکالا جائے گا۔

وزیراعلیٰ یوپی نے کہا کہ اب اتر پردیش میں کوئی سڑکوں پر نماز نہیں پڑھ سکتا اور نہ ہی کسی عبادت گاہ سے بلند آواز کی اجازت ہوگی۔

 ماہرین کے مطابق انتخابات میں مذموم سیاسی مفاد کیلئے مسلمانوں کیخلاف نفرت اور تقسیم کو ہوا دینا بی جے پی کا پرانا ہتھکنڈا ہے، بھارت میں انتخابات سے قبل فالس فلیگ آپریشن اور مسلمانوں کیخلاف زہریلی مہمات بی جے پی کا وطیرہ بن چکی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں