افغانستان دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا: سری لنکن جریدہ

کولمبو: (دنیا نیوز) سری لنکن جریدے نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا ہے کہ افغانستان دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے جہاں سے سرحد پار پُرتشدد کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

جریدے کی رپورٹ کے مطابق اقوامِ متحدہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی پشت پناہی سے دہشت گردی کو فروغ مل رہا ہے، دہشت گرد عناصر افغان سر زمین سے پاکستان میں ہونے والے حملوں میں براہِ راست ملوث ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ القاعدہ اور داعش جیسے گروہ اب بھی افغانستان میں موجود ہیں جبکہ 2021ء کے بعد افغان طالبان اور دہشت گرد تنظیموں کے درمیان روابط مزید خطرناک شکل اختیار کر چکے ہیں۔

سری لنکن جریدے کے مطابق طالبان رجیم کی جانب سے بارہا یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ افغان سر زمین کو دیگر ممالک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا، تاہم عالمی ادارے ان دعوؤں کی تردید کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں