کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے مبینہ پولیس مقابلے، 4 زخمیوں سمیت 5 ملزم گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران چار زخمیوں سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

لیاقت آباد پولیس نے چونا ڈپو کے قریب فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزمان بلال احمد عرف بالی اور سلمان کو گرفتار کر لیا، عزیز آباد پولیس نے گلشن شمیم بلاک 8 کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ملزم نور کو زخمی حالت میں گرفتار کیا جبکہ ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

عزیز بھٹی پولیس نے عزیز بھٹی پارک کے قریب مشکوک موٹر سائیکل سوار افراد کو رکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی، پولیس نے جوابی کارروائی کے بعد ایک زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ارباب اور سکندر کے ناموں سے ہوئی ہے، گرفتار تمام ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکلیں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں