ترکیہ کے بچوں کا ملی نغمہ گا کر پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار
استنبول: (دنیا نیوز) پاک ترک دوستی، ترکیہ کے بچوں کا پاکستان سے والہانہ محبت کا اظہار منظر عام پر آگیا۔
ترکیہ کے سکول کے بچوں نے ’جیوے جیوے پاکستان‘ کا ملی نغمہ گا کر پاکستان سے محبت کا لازوال پیغام ظاہر کر دیا۔
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جیوے جیوے پاکستان گاتے ترک بچوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اسے شاندار قرار دیا۔
ویڈیو میں ترک بچے جیوے جیوے پاکستان کا ملی نغمہ گا کر دونوں ممالک کے بھائی چارے کی بہترین مثال پیش کر رہے ہیں۔
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 28, 2026
ترک سکول کے ننھے بچوں کی آواز میں پاکستان کے لیے بے پناہ پیار اور عقیدت محسوس کی جا سکتی ہے۔
ترکیہ کے ان معصوم بچوں نے اپنی سریلی آواز سے جیوے پاکستان گا کر سب کے دل جیت لیے، ترکیہ کے بچوں نے اپنے جذبات کے اظہار سے پاک ترک دوستی کو نئی جہت دی ہے۔
پاک ترک تعلقات باہمی اعتماد اور محبت کی بنیاد پر قائم اور دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک دوسرے کیلئے ہمیشہ دھڑکتے ہیں۔