برطانوی ہائی کمشنر کا جنگ بندی میں پاکستانی سفارتی کوششوں پر اظہار تشکر

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اہم جنگ بندی میں پاکستان کی سفارتی کوششوں پر شکریہ ادا کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ پاکستان کا خاموش، مؤثر سفارتکاری کا شکریہ۔

جین میریٹ نے لکھا کہ پاکستان کا شکریہ کہ اس نے اس اہم جنگ بندی میں کردار ادا کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری سے ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں دو ہفتوں کی توسیع کردی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے یا سویلین انفراسٹرکچر پر حملوں کی ڈیڈ لائن سے صرف ڈیڑھ گھنٹہ قبل ہی جنگ بندی کا اعلان کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں