دعا ہے امریکی جنگ بندی عالمی استحکام کی جانب ایک بامعنی قدم ہو: میاں نواز شریف

لاہور:(دنیا نیوز) صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے امریکی جنگ بندی عالمی استحکام کی جانب ایک بامعنی قدم ہو۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ میں وزیر اعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایک بڑے عالمی بحران کو ٹالنے اور ایران- امریکی جنگ بندی کو محفوظ بنانے کے لیے غیر معمولی سفارتی کوششوں پر دل کی گہرائیوں سے سراہتا ہوں۔

 اُنہوں نے کہا میں امن اور سٹیٹ مین شپ کو منتخب کرنے پر ایران اور امریکہ کی قیادت کو بھی سراہتا ہوں، دعا ہے کہ یہ پائیدار عالمی استحکام کی جانب ایک بامعنی قدم ہو۔

واضح رہے ایران امریکی جنگ کے دوران پاکستان کی ثالثی کے کردار اور خارجہ پالیسی کو مثبت کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، اِس وقت دنیا بھر کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں