پنجاب: وزیراعظم، فیلڈ مارشل، وزیر خارجہ کو خراج تحسین کی قرارداد جمع

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی اسمبلی پنجاب میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، اسحق ڈار کو خراج تحسین کی قرارداد جمع کرا دی گئی۔

قرارداد ن لیگی رکن غزالی سلیم بٹ نے جمع کروائی، ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کو سراہا گیا۔

پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد میں خطے کو بڑی جنگ سے بچانے پر پاکستانی قیادت کی تعریف کی گئی، قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ مدبرانہ سوچ سے عالمی امن کی راہ ہموار ہوئی۔

قرارداد کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں سے خطے میں جاری کشیدگی میں کمی آئی۔

متن کے مطابق پاکستان کی سفارتی کوششوں سے بڑا خطرہ ٹل گیا، عالمی امن کیلئے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں