امریکا ایران جنگ بندی، آبنائے ہرمز سے بحری جہاز گزرنا شروع

تہران: (دنیا نیوز) ایران امریکا جنگ بندی کے بعد 2 جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گئے۔

میری ٹائم مانیٹر میرین ٹریفک کے مطابق ایران امریکا جنگ بندی کے بعد آبنائے ہرمز سے 2 جہاز گزرے، آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہاز یونان اور لائبیریا کے ہیں۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ سیز فائر کے اعلان کے بعد ابھی تک آبنائے ہرمز میں جہازوں کی نقل و حرکت کم ہے۔

شپنگ ڈیٹا کے مطابق آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے اعداد و شمار میں بہت کم نقل و حرکت دکھائی دی ہے۔

امریکی شپنگ ٹریکنگ ایڈوائزر نے کہا ہے کہ سیز فائر پہلا قدم ہے، جس کا مطلب یہ نہیں کہ آبنائے ہرمز میں کمرشل شپنگ فوری نارمل ہو جائے گی، جہازوں کے مالکان حفاظتی چینلز، فلیگ اسٹیٹس، وار رسک انشوررز کی رہنمائی کے منتظر ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ایران پر امریکی اسرائیلی حملوں کے بعد سے اب تک آبنائے ہرمز کے قریب 19ویسلز کو نشانہ بنایا جا چکا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت تقریباً 800 جہاز اس راستے سے گزرنے کے منتظر ہیں، اور آمدورفت کی بحالی سے عالمی تجارت اور تیل کی ترسیل میں بہتری کی توقع ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں