ہم نے 5گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی، سفارتی کامیابی پر دنیا معترف: خواجہ آصف
اسلام آباد:(دنیا نیوز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی، سفارتی کامیابی پر دنیا تعریف کر رہی ہے۔
قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پاکستان کی عزت اور تکریم میں اضافہ ہوا ہے، اپنی قیادت کی بصیرت کو داد دیتا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے60 سے 70 دفعہ پاکستان کی فتح کی تعریف کی، پاکستان نے اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو دھول چٹائی، عظیم کامیابیوں پر پاکستان کی دنیا بھر میں تعریف کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو بطور بااعتماد ثالث پوری دنیا نے تسلیم کر لیا: خواجہ آصف
وزیردفاع کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں یہ تاریخ ساز لمحہ ہے، اہم کامیابی اور خوشی کے تاریخی لمحے پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، آج دنیا امن کے لیے کردار پر پاکستان کی معترف ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ دفاعی میدان کےبعد پاکستان سفارتی میدان میں بھی سبقت لے گیا، خلیج فارس کےدونوں اطراف ہمارے بھائی ہیں، ہم ان بھائیوں میں صلح کا کردارادا کر رہے ہیں۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں، دُعا ہے پاکستان کی عزت میں مزید اضافہ ہو، یہ بڑی کامیابی ہے جو ورثے میں آئندہ نسل کو دے کر جائیں گے۔