ایران کے صرف چند بامعنی نکات قابلِ قبول، بند کمرے میں بات ہوگی: ٹرمپ
واشنگٹن :(دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے صرف چند بامعنی نکات قابلِ قبول ہیں، اِسی پر فریقین کے درمیان بات ہو گی۔
امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران امریکا مذاکرات بند کمرے میں ہوں گے، اُنہوں نے غیر متعلقہ افراد کی جانب سے جعلی معاہدوں اور خطوط پر شدید تنقید کی۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات کے بعد ایسے عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا، ایران کے صرف چند بامعنی نکات ہیں جو امریکا کیلئے قابل قبول ہیں، ہم ان نکات پر بند کمرے میں بات چیت کے لیے اکٹھے ہو رہے ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ یہ وہ نکات ہیں جن کی بنیاد پر ہم نے جنگ بندی پر اتفاق کیا جب کہ لبنان حالیہ جنگ بندی میں شامل نہیں ہے ، ایران کے ساتھ آمنے سامنے مذاکرات جلد شروع ہوں گے۔
ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اردن کو علم ہے اسرائیل جنگ بندی کا حصہ نہیں، ہوسکتا ہے نائب صدر وینس امریکا ایران بات چیت میں شریک نہ ہوں۔