پاکستان کا بصرہ میں کویتی قونصل خانے کو نشانہ بنانے پر اظہار تشویش

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے بصرہ میں کویت کے قونصل جنرل کے دفتر پر دھاوا بولنے کے واقعے پر اظہار تشویش کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کویتی قونصل جنرل کے دفتر میں توڑ پھوڑ اور قونصلر عمارت کے تقدس کی خلاف ورزی پر تشویش ہے۔

پاکستان سفارتی اصولوں اور بین الاقوامی قانون کے منافی اقدامات کی مخالفت کرتا ہے، سفارتی اور قونصلر مشنز کی سلامتی اور حرمت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کے ساتھ ذمہ دار عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

پاکستان کویتی حکومت اور عوام کے ساتھ اپنی مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، پاکستان نے سفارتی مشنز کے احترام اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کی پاسداری سے متعلق اصولی موقف کا اعادہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں