شہباز شریف کا جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات پر اظہار تشویش
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تنازع والے علاقے میں چند مقامات پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو نقصان پہنچا رہی ہیں، میں خلوص دل سے تمام فریقین سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) April 8, 2026
شہباز شریف نے کہا کہ فریقین طے شدہ معاہدے کے مطابق دو ہفتوں تک جنگ بندی کا احترام کریں، سفارت کاری کو تنازع کے پرامن حل میں مرکزی کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے۔
وزیراعظم نے ٹویٹ میں امریکی صدر، نائب صدر، وزیر خارجہ، سٹیو وٹکوف کو ٹیگ کیا، وزیراعظم نے ایرانی صدر، ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر اور وزیر خارجہ کو بھی ٹیگ کیا۔