شہر قائد میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو مارا گیا

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ شاہراہِ نور جہاں پولیس کا شادمان ٹاؤن کے قریب ڈاکو سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

پولیس حکام کا مزید کہنا تھا کہ ہلاک ملزم کی لاش کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ہلاک ملزم کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون، پرس اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

پولیس حکام نے بتایا کہ مارے گئے ملزم کا کریمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے اور تفتیش کا دائرہ بڑھاتے ہوئے اس کے دیگر ساتھیوں کو پکڑنے کیلئے بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں