اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امن کی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں، ترکیہ
انقرہ: (دنیا نیوز) ترک وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کو سبوتاژ کر رہے ہیں۔
ترک وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت عالمی سطح پر امن اور استحکام کے قیام کیلئے جاری کوششوں کو مسلسل نقصان پہنچا رہی ہے۔
بیان میں اسرائیل کے لبنان کے اندر بڑھتے ہوئے حملوں کی بھی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ یہ کارروائیاں وہاں انسانی صورتحال کو مزید خراب کر رہی ہیں۔
ترکیہ نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ فوری اقدامات کرتے ہوئے لبنان پر اسرائیل کے قبضے کا خاتمہ یقینی بنائے، اسرائیل کی جانب سے لبنان کے 14 فیصد علاقے میں نقل مکانی کی دھمکیاں دی گئی ہیں جبکہ جنوبی سرحد کے قریب لبنانی دیہات کو بھی مسمار کیا جا رہا ہے۔