امریکا ایران جنگ بندی خوش آئند، روس حملے روکے توجنگ بندی کیلئے تیار ہیں، یوکرینی صدر

کیف: (ویب ڈیسک) یوکرینی صدر نے امریکا ایران جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس حملے روکے تو جنگ بندی کیلئے تیار ہیں۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یوکرین کے صدر ریلنسکی نے کہا کہ اگر روس یوکرین پر حملے روک دیتا ہے تو کیف بھی ’اسی طرح جواب دینے کے لئے تیار ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ جنگ بندی امن کی جانب اہم بنیاد فراہم کر سکتی ہے اور مذاکرات کے لئے سازگار ماحول پیدا کر سکتی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ یوکرین مسلسل جنگ بندی کی حمایت کرتا رہا ہے اور اب بھی تیار ہے کہ اگر روس مثبت قدم اٹھائے تو وہ بھی کشیدگی کم کرنے کے لئے اقدامات کرے گا۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اب تک روس کی جانب سے مکمل جنگ بندی پر واضح پیش رفت سامنے نہیں آئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں