ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا رابطہ، خطے کی تازہ صورتحال پر گفتگو
تہران: (دنیا نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اور سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
ایران اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مطابق گفتگو میں باہمی تعلقات کے فروغ اور علاقائی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، جبکہ دونوں ممالک نے خطے میں استحکام کے لیے مشاورت اور رابطوں کو جاری رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔