ایران نے آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کا اعلان کر دیا

تہران: (دنیا نیوز) پاکستان کی درخواست پر جنگ بندی کے بعد ایران نے ایک بار پھر سے آبنائے ہرمز مکمل بند کرنے کا اعلان کر دیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کے کچھ حصوں میں بارودی سرنگوں کا خدشہ ہے، جس پر ایرانی بحری امور نے متبادل بحری راستے مقرر کر دیے، آبنائے ہرمز سے گزرنے کیلئے پاسداران انقلاب سے تعاون لازمی قرار دیا گیا ہے۔

امریکی جریدے کے مطابق ایران آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں سے ٹول وصول کرے گا، ایران نے صورتحال سے ثالث ممالک کو آگاہ کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں