قطری و سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ بندی کے بعد کی صورتحال بارے گفتگو
دوحہ: (دنیا نیوز) قطر اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے جس میں امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے بعد خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق قطر نے جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ کشیدگی کے دائرہ کار کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے فوری طور پر اس پیش رفت کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیر خارجہ نے سمندری راستوں کے تحفظ اور جہاز رانی کی آزادی کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی زور دیا تاکہ خطے میں استحکام برقرار رہے اور عالمی رسد کے نظام کو متاثر ہونے سے بچایا جا سکے۔