جنوبی لبنان کے کچھ حصوں پر قبضہ یا الحاق بارے اسرائیلی بیانات انتہائی تشویشناک ہیں: اقوام متحدہ

نیویارک: (دنیا نیوز) اقوام متحدہ انسانی حقوق کے عہدیدار نے کہا ہے کہ جنوبی لبنان کے کچھ حصوں پر قبضہ یا الحاق سے متعلق اسرائیلی بیانات انتہائی تشویشناک ہیں۔

اقوام متحدہ انسانی حقوق کے عہدیدار نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے لبنان کے چودہ فیصد علاقے میں نقل مکانی کی دھمکیاں دی گئی ہیں جن میں جنوب کا پورا علاقہ، بیروت کے جنوبی مضافات کا بڑا حصہ اور وادی بقاع کے کچھ علاقے شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج نے جنوبی سرحد کے قریب لبنانی دیہات میں درجنوں گھروں اور دکانوں کو مسمار بھی کیا ہے، عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا پھیلاؤ اور اسرائیلی حکام کے بیانات، جن میں جنوبی لبنان کے حصوں پر قبضہ یا الحاق کا عندیہ دیا گیا جو نہایت تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک لبنانی عوام مسلسل گولہ باری، جبری نقل مکانی اور مزید حملوں کے خوف میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اس وقت تک خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں