لبنان سیز فائر کا حصہ نہیں، ایران پر پابندیاں کم کر سکتے ہیں: جے ڈی وینس

واشنگٹن: (دنیا نیوز) نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران پر پابندیاں کم کرنے پر بات کر سکتے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی نائب صدر نے کہا کہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کیا، ایران کے ساتھ مذاکرات اسی ہفتے شروع ہو رہے ہیں، ایران کی جانب سے 10 نکاتی تجاویز سامنے آئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لبنان پر حملے کبھی بھی سیز فائر معاہدے کا حصہ نہیں تھے، ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کا وعدہ کیا، جنگ بندی کا تعلق ایران سے ہے، زمینی حقیقت یہ ہے کہ ہم بات چیت کریں گے۔

امریکی نائب صدر کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کیلئے ہم نے ایک ٹیم کی طرح کام کیا، مارکو روبیو سمیت تمام ارکان نے اچھا کام کیا، ایران کسی صورت جوہری ہتھیار نہیں رکھ سکتا، امریکا نے پاکستان کے ذریعے ایران سے مذاکرات کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلیوں نے لبنان میں خود کو چیک کرنے کی پیشکش کی ہے، ایران کو اگلا اقدام کرنا ہے، ورنہ ٹرمپ کے پاس آپشن ہے کہ وہ جنگ میں واپس جائے، جتنا ایران ہمیں دینا چاہتا ہے، اتنا ہی وہ مذاکرات سے حاصل کرے گا۔

جے ڈی وینس کا مزید کہنا تھا کہ ایران نے سودے بازی کی تو سنگین نتائج بھگتیں گے، ایران کو سنجیدگی سے مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں