لندن: غلط چٹنی کیوں دی؟ جعلی پستول سے دھمکانے پر افغان نژاد نوجوان کو سزا
لندن: (دنیا نیوز) غلط چٹنی ملنے کے معاملے پر جعلی پستول دکھا کر دکاندار کو دھمکانے والے افغان نژاد نوجوان کو سزا سنا دی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق مروان قادر کو جعلی پستول سے قتل کی دھمکی پر 3 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے، مروان نے لہسن کی چٹنی مانگی، بیرے نے غلط چٹنی بیگ میں ڈال دی جس پر نوجوان مشتعل ہو گیا، 18 سالہ مروان نے عدالت میں جرم کا اعتراف کر لیا۔
پولیس کی طرف سے جاری کی گئی سی سی ٹی وی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، مروان نے جعلی پستول نکال کر ریسٹورنٹ کے ملازم کو کہا میں تمہیں قتل کر دوں گا۔
پولیس کو ملزم کے گھر سے جعلی پستول اور دیگر جعلی اسلحہ بھی ملا، افغان نژاد مروان نامی شہری کو وولیچ کراؤن کورٹ میں سزا سنائی گئی۔