ایران کے بحران نے نیٹو اور یورپی یونین کی کمزوریاں بے نقاب کر دیں: روس

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے تنازع نے نیٹو، یورپی یونین اور برطانیہ کی کمزوری اور ان کی حکمتِ عملی کی خامیوں کو بے نقاب کر دیا۔

عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ بات روس کے خصوصی صدارتی ایلچی اور سی ای او رشین ڈائریکٹ انویسٹمنٹ فنڈ (آر ڈی آئی ایف) کیریل دیمتریوف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی بحران سے نیٹو، برطانیہ اور یورپی یونین کی شدید کمزوری اور امریکا کے ساتھ ان کے اختلافات واضح ہو گئے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں