لبنان جنگ بندی کا ”ناقابلِ علیحدہ حصہ“ ہے: سپیکر محمد باقر قالیباف
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ لبنان جنگ بندی کا ”ناقابلِ علیحدہ حصہ“ ہے۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ایران کے پارلیمنٹ سپیکر محمد باقر قالیباف کا کہنا تھا کہ لبنان امریکا کے ساتھ دو ہفتوں کی جنگ بندی میں ایک اہم جزو تھا۔
محمد باقر قالیباف نے کہا کہ کسی بھی خلاف ورزی کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، لبنان اور مزاحمتی محور ایران کے اتحادی ہیں، جنگ بندی کا حصہ ہیں۔
ایرانی سپیکر نے کہا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی واضح قیمت چکانا ہوگی، اس کا بھرپور اور سخت جواب دیا جائے گا۔