روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں مزید کمی ریکارڈ
کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 3 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 2 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 5 پیسے پر بند ہوا تھا۔