سانحہ مچھیل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی ایک المناک داستان
سری نگر: (دنیا نیوز) سانحہ مچھیل مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کی ایک المناک داستان بن گئی۔
سانحہ مچھیل کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی اور سیاسی شعور کا ایک لازوال باب ہے، 30 اپریل 2010 کو مچھیل میں 3 بے گناہ کشمیری بھارتی قابض فورسز کے ہاتھوں ماورائے عدالت قتل ہوئے۔
قابض بھارتی فوج معصوم کشمیریوں کو شہید کرکے نام نہاد "کامیاب انکاؤنٹر" کا دعویٰ کرتی رہی، کشمیری نوجوان شہزاد خان، محمد شفیع اور ریاض لون کو روزگار کا جھانسہ دیکر قابض افواج نے جعلی مقابلے میں شہید کیا۔
مقبوضہ وادی میں وسیع پیمانے پر احتجاج اورعالمی توجہ نے قابض بھارتی حکام کو واقعے کی تحقیقات پر مجبور کر دیا، جبکہ مقبوضہ کشمیر میں آج بھی فیک انکاؤنٹرز اور جبری گمشدگیاں روز کا معمول ہیں۔
مزید برآں، بھارتی مظالم نے کشمیریوں کو ان کی منزل پاکستان سے وابستگی کو مزید گہرا کر دیا ہے۔