سندھ میں سبسڈی پروگرام کے تحت 9800 موٹر سائیکلیں مستحق افراد کے نام منتقل
کراچی: (دنیا نیوز) حکومت سندھ کے سبسڈی پروگرام کے تحت اب تک 9 ہزار 800 موٹر سائیکلیں مستحق افراد کے نام منتقل کی جا چکیں۔
صوبائی وزیرایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سندھ مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ موجودہ حالات میں سندھ حکومت عوام کوریلیف فراہم کرنے کیلئےمختلف فلاحی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کر رہی ہے۔
مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ موٹر سائیکلوں پر سبسڈی نوجوانوں اور محنت کش طبقے کے لیے ایک اہم سہولت ہے، سکیم کے تحت 1 لاکھ 31 ہزار 325 افراد نے سبسڈی کے لیے درخواستیں جمع کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس پاکستان ایپ کا افتتاح، اب رپورٹ کا آن لائن اندراج ممکن
انہوں نے کہا کہ ایک لاکھ 11 ہزار درخواستیں اس وقت ویریفکیشن کے مرحلے میں ہیں، اب تک 40 ہزار افراد کامیابی کے ساتھ اس سبسڈی سے مستفید ہو چکے ہیں۔
مکیش کمار چاولہ نے کہا کہ تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال ایک شفاف اور منظم نظام کے تحت کی جا رہی ہے۔