بحرینی بادشاہ کا جنگ بندی پر کاوشوں پر شہباز شریف کو خراج تحسین
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف اور بحرین کے بادشاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، بحرینی بادشاہ نے جنگ بندی کاوشوں پر شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔
اپنی گرمجوشی سے گفتگو کے دوران شاہ حمد نے ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کرانے میں پاکستان کی کامیابی پر وزیر اعظم کو اپنی تہہ دل سے سراہا۔
پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت کرنے پر عزت مآب بادشاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے وزیراعظم نے گزشتہ 6 ہفتوں کے دوران حملوں کے بعد بحرینی قیادت کی جانب سے مثالی تحمل کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہباز شریف کو فرانسیسی صدر کا فون، جنگ بندی پر مبارکباد دی
شہباز شریف نے بحرین میں حالیہ کشیدگی کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی امن و استحکام کے لیے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا، وزیراعظم نے پاکستان کی امن کوششوں کی حمایت پر شاہ بحرین سے اظہار تشکر کیا۔