دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف مظاہرے
ٹورنٹو: (دنیا نیوز) دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطین کی حمایت اور اسرائیل مخالف مظاہرے شروع ہو گئے۔
ٹورنٹو میں اسرائیلی قونصل خانے کے باہر فلسطین، لبنان اور ایران کے حق میں ہنگامی احتجاج کیا گیا، مظاہرین نے مشرقِ وسطیٰ سے ہاتھ ہٹاؤ کے نعرے لگائے۔
فلسطین کے حق میں عوامی تحریک عالمی سطح پر پھیلنے لگی، مظاہروں کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان کشیدگی کے واقعات رپورٹ ہوئے۔
انسانی حقوق اور جنگ مخالف نعروں کے ساتھ احتجاجی لہر جاری ہے، یورپ میں فلسطین کے حق میں احتجاجی سرگرمیاں جاری ہیں۔
برلن میں اسرائیل کی حمایت کے خلاف اسلحہ فیکٹری کے باہر مظاہرہ کیا گیا، مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کے ہتھیاروں کی فروخت بند کی جائے۔