وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سیف سٹی پراجیکٹ فیز ٹو کی منظوری دیدی
کراچی: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی سیف سٹی پراجیکٹ فیز ٹو کی منظوری دے دی۔
مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیف سٹی منصوبہ عوام کی سلامتی اور جرائم کے تدارک کیلئے انتہائی ضروری ہے، شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حفاظتی اقدامات کو مزید موثر بنائیں گے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ منصوبے سے شہر کی سکیورٹی، نگرانی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی صلاحیت میں مزید اضافہ ہوگا، ٹیکنالوجی کا مؤثر استعمال جدید دور کا اہم تقاضا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فیز ٹو کے تحت شہر میں مجموعی طور پر دو ہزار تین سو سے زائد سمارٹ کیمرے نصب کئے جائیں گے۔