بابراعظم نے پی ایس ایل میں 4000 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے پی ایس ایل میں 4000 رنز کا سنگ میل عبور کرلیا۔
بابر اعظم نے پی ایس ایل میں تین مختلف ٹیموں کی نمائندگی کی جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز اور پشاور زلمی شامل ہے۔
بابراعظم نے پی ایس ایل میں 105 میچز کھیلے جس میں چار ہزار رنز سکور کئے جن میں دو سنچریاں اور 37 نصف سنچریاں شامل ہیں۔
واضح رہے چند روز قبل بابر اعظم ٹی 20 کرکٹ میں تیز ترین 12 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ سنگ میل پشاور زلمی کی جانب سے کھیلتے ہوئے پی ایس ایل 11 میں کراچی کنگز کیخلاف میچ میں عبور کیا تھا۔
پاکستانی سٹار بیٹر نے 338 اننگز میں 12 ہزار ٹی رنز مکمل کیے اور ویسٹ انڈیز کے کرس گیل کا ریکارڈ توڑا۔