ایران کیخلاف جنگ میں اسرائیل کے ساڑھے 11 ارب ڈالر سے زائد خرچ ہوگئے

تل ابیب: (ویب ڈیسک) ایران کے خلاف جنگ چھیڑنا صیہونی ریاست کو مہنگی پڑ گئی، کشیدگی کے دوران اسرائیل کے اب تک 11 ارب 50 کروڑ ڈالر سے زائد خرچ ہو چکے ہیں۔

اسرائیلی وزیر خزانہ کے مطابق ایران سے جنگ پر سرکاری بجٹ سے تقریباً ساڑھے 11 ارب امریکی ڈالر کے اخراجات برداشت کرنا پڑے ہیں، جنگ پر اب تک 11 ارب 52 کروڑ ڈالر کے سرکاری اخراجات آئے ہیں۔

اسرائیلی وزیر خزانہ نے یہ بھی کہا کہ ان میں 7 ارب 25 کروڑ ڈالر سے زائد دفاعی اخراجات ہیں، یہ ابتدائی تخمینہ ہے اور اسے پہلے ہی 2026ء کے بجٹ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں