گزشتہ 24 گھنٹوں میں 32 جہازوں کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دی : پاسداران انقلاب
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 32 جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق گزرنے والے جہازوں میں آئل ٹینکرز، کنٹینر بردار جہاز اور دیگر تجارتی بحری جہاز شامل تھے، تمام جہازوں کو ضروری سکیورٹی اور بحری معاونت فراہم کیے جانے کے بعد گزرنے کی اجازت دی گئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ بحری راستے پر جہازوں کی نقل و حرکت کو محفوظ بنانے کے لیے متعلقہ اقدامات جاری ہیں اور جہازوں کی آمدورفت پر مسلسل نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔