روس یوکرین جنگ میں شدت، کیف میں دفاعی اہداف پر حملوں کا اعلان

ماسکو: (ویب ڈیسک) روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں ایک بار پھر شدت آ گئی ہے جبکہ دونوں ممالک کی جانب سے ایک دوسرے پر حملوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

روسی وزارت خارجہ نے غیر ملکی شہریوں کو یوکرین کے دارالحکومت کیف سے نکل جانے کی وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی افواج نے کیف میں دفاعی تنصیبات پر حملے شروع کر دیے ہیں۔

روسی حکام کے مطابق کارروائیاں صرف دفاعی تنصیبات تک محدود نہیں رہیں گی بلکہ فیصلہ ساز اداروں اور کمانڈ پوسٹس کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات سکیورٹی اور عسکری اہداف کے تحت کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب یوکرین کی جانب سے ان دعوؤں پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا، تاہم خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں