پرنس رحیم آغا خان نے صوبے میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی: سہیل آفریدی

لوئر چترال: (دنیا نیوز) وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ پرنس رحیم آغا خان نے صوبے میں سرمایہ کاری کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے لوئر چترال ایئرپورٹ پر پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ آج چترال کا مختصر دورہ کیا جس کا مقصد پرنس رحیم آغا خان کی آمد پر ان کا خیرمقدم کرنا تھا۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کے دوران صوبے کی پوٹینشلز اور حکومتی اقدامات و اہداف پر بات چیت ہوئی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ آغا خان فاؤنڈیشنز کی خدمات قابل ستائش ہیں، ہم نے پشاور میں آغا خان یونیورسٹی اور ہسپتال کے قیام پر بھی بات کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں