ایران کی افزودہ یورینیم امریکا منتقلی سے متعلق ٹرمپ کے دعوے کی تردید

تہران: (دنیا نیوز) ایران نے افزودہ یورینیم کی امریکا منتقلی سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعوے کی تردید کر دی۔

ایک بیان میں ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا کہ افزودہ یورینیم کو امریکا منتقل کرنے پر اتفاق نہیں کیا، افزودہ یورینیم ہمارے لیے ایرانی سر زمین کی طرح مقدس ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے حوالے سے سامنے آنے والے بیان میں اسماعیل بقائی کا مزید کہنا تھا کہ افزودہ یورینیم کسی بھی حالت میں کہیں بھی منتقل نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں